مہربانی ویلفیئر فاونڈیشن کی بانی و چیئرمین ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے 33 ویں پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

کرو مہربانی تم اہل زمین پر
خدا مہربان ہو گا عرش بریں پر

دینہ کے علاقہ ڈومیلی ریلوے اسٹیشن کے قریب جو لوگ 2005میں پہاڑوں میں آکر یہاں آباد ہو گئے تھے اور ان کو یہاں کوئی چیز میسر نہ تھی ان کیلئے مہربانی ویلفیئر فاونڈیشن پروجیکٹ کی طرف سے 33ویں پانی کا بور کا افتتاح ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کر دیا، یہ پانی کا بور روبینہ نوید کی خصوصی تعاون سے لگایا گیا۔

اس موقع پر عبدالغفور چوہان (چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم) فلک نازاورعبدالحسیب بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور حبس ہے اور صاف پانی ہم سب کی ضرورت ہے، پانی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، ہم صرف اللہ کی رضا کے لئے یہ کام اتنی دور آکر کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہم سے راضی ہو جائے۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے پانی کا بور اس گاؤں میں لگوانے پر روبینہ نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن پانی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ مستحق غریب خواتین میں سلائی مشینیں، طلبہ وطالبات کو یونیفارم، کتابیں، کاپیاں، دور دارز سے سکول جانے والے طالب علموں کے لئے سائیکلیں مہیا کرنا جو بچے سکول اور کالج کی فیس ادا نہیں کرسکتے ان کی فیس ادا کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تہوار پر مہربانی شاپ لگا کر مستحق لوگوں کت لئے کپڑے،جوتے، بچوں کے کھلونے اور روزگار کے سلسلہ میں دوکان کو سامان دینا بھی مہربانی فاؤنڈیشن کے پروجیکٹس میں شامل ہے، میں اپنے تمام ممبران اور ان لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جو کہ مہربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالتے ہیں۔

عبدالغفور چوہان (چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم) نے اور گاوں کے لوگوں نے ڈاکٹر شہزنہ امتیاز کا اس موقع ہر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button