دینہ میں پتنگ بازی پھر سے عروج پر، پولیس خاموش، بڑے حادثے کا خدشہ

دینہ: چند ماہ کے وقفے کے بعد پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کا سلسلہ دوبارہ زور پکڑ گیا ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کی ٹولیاں کٹی پتنگوں کے پیچھے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دوڑ رہی ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور کسی بڑے حادثے کی منتظر نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں موسم سرما کی تعطیلات اور چند ماہ کے سکون کے بعد دینہ کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سکول اور کالج کے طلباء چھٹیوں کے دوران چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی میں مصروف ہیں جبکہ کچھ آوارہ نوجوان چھتوں پر ہلڑ بازی کرتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

بچے اور نوجوان کٹی پتنگوں کے پیچھے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال ہو رہا ہے۔ پولیس تھانہ منگلا، تھانہ دینہ اور سٹی پولیس چوکی دینہ کی جانب سے اس صورتحال پر خاموشی اختیار کی گئی ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور ڈی پی او جہلم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button