دینہ میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم اور منشیات فروش گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے پہلی کارروائی کے دوران ملزم محمد نقاش کو گرفتار کیا، جو ممنوعہ آتش بازی کا سامان فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کے اس کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے منشیات فروش سفیر اللہ کو گرفتار کیا، جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 01 کلو 120 گرام ہیروئن برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائیوں پر منگلا کینٹ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اور آتش بازی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں، جن کے خلاف جہلم پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون شکن عناصر کے لیے ضلع جہلم میں کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے اور پولیس کی کوشش ہے کہ شہریوں کو پرامن، محفوظ اور قانون کی بالادستی پر مبنی ماحول فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button