ڈومیلی میں گزشتہ سال چوری کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم رفاقت کو گرفتار کر لیا، مجرم سال 2023 چوری کے مقدمہ میں تھانہ ڈومیلی پولیس کو مطلوب تھا۔
مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



