غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل

سوہاوہ: محکمہ سول ڈیفنس جہلم نے غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا ہے۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی۔

سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد فرحان نے جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے سرگڈھن میں اپنے عملے کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والی متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کارروائی کے دوران ایک عدد پٹرول مشین بمعہ پٹرول برآمد کرتے ہوئے موقع پر موجود ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بھی ہے۔ ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button