کالاگجراں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعد رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔
کالا گجراں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والی ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



