جہلم میں مزارات پر قرآنی آیات والی چادریں چڑھانے پر پابندی عائد

جہلم: محکمہ اوقاف کی صوبائی انتظامیہ نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں مزارات پر قرآنی آیات والی چادریں چڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس فیصلے کے تحت قرآنی آیات پر مشتمل چادروں کی خرید و فروخت پر بھی قدغن لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

سیکرٹری اوقاف کا کہنا ہے کہ چادریں تیار کرنے والے چھاپہ خانوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا، تاکہ ایسی چادروں کی پرنٹنگ ہی روکی جا سکے۔

محکمہ اوقاف کے مطابق یہ فیصلہ بے ادبی کے ممکنہ خدشات اور عوامی جذبات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اب مزارات پر صرف سادہ چادریں ہی چڑھائی جائیں گی، تاکہ کسی بھی قسم کی بے حرمتی یا عوامی محرومی کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button