پنڈدادنخان میں دو رکنی فیصلو ڈکیت گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد

پنڈدادنخان میں جلالپور شریف پولیس نے دو رکنی فیصلو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ چھینی گئی رقم، موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فیصل شہزاد اور اکرام علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دوران واردات چھینی گئی رقم 8 لاکھ 55 ہزار روپے، دو عدد موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ ریوالور 32بورجبکہ ملزم اکرام سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



