للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے پر تاخیر، فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے 128 کلو میٹر سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

ورکنگ کمیٹی کی کال پر تحصیل پنڈدادنخان پر جمعہ کے روز پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، موٹر وے کو ملانے والی رابطہ سڑکیں بھی علاقہ مکینوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیں۔ تحصیل پنڈدادنخان میں چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز احتجاجاً بند رہے جبکہ احتجاجی ریلی اور تقریب منعقد کی گئی۔

جہلم لِلہ دو رویہ سڑک کا منصوبہ سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے 2021 میں شروع کروایا تھا، حکومت تبدیل ہوتے ہیں نگران حکومت نے ضلع جہلم میں ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبے بند کردیئے تھے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کا زمینی رابطہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل لیگی قیادت نے تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو یقین دلایا کہ انتخابات کے فوراً بعد فنڈز بحال ہوجائیں گے اور ترقیاتی کاموں کا تیزی کے ساتھ آغاز ہوگا۔

ایک سو سے زائد دنوں کا عرصہ گزر جانے کے باوجود صوبائی اور وفاقی حکومت نے پھوٹی کوڑی کے فنڈز بھی جاری نہیں کئے، جس کیوجہ سے جہلم تا لِلہ 2 رویہ سڑک جو کہ گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مسائل سے تنگ علاقہ مکینوں نے تحصیل بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button