منگلا ڈیم بھرجانے یا سیلاب کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں، ضلعی انتظامیہ

منگلا/ جہلم: منگلا ڈیم بھرجانے یا سیلاب کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ہر لمحہ متحرک ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حافظ محمد زنیر نے کی۔ اجلاس میں منگلا ڈیم کی تازہ ترین صورتحال، متعلقہ محکموں کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ منگلا ڈیم میں پانی کا لیول 1223 فٹ ہے جو بارشی موسم میں معمول کے مطابق ہے اور خطرے کی کوئی صورتحال نہیں۔ اس حوالے سے ڈیم سے معمول کے مطابق پانی دریائے جہلم میں چھوڑا جا رہا ہے جبکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں تمام متعلقہ محکموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

اے سی ایچ آر حافظ محمد زنیر نے موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button