جہلم کے ہوٹلوں پر مضر صحت دودھ سے چائے کی فروخت کا انکشاف، شہریوں میں تشویش

جہلم: ضلع بھر میں چائے فروخت کرنے والے ہوٹلوں پر مبینہ طور پر غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ہوٹلوں پر چائے کی تیاری کے لیے ناقص اور کیمیکل ملے دودھ کے استعمال کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق متعدد ہوٹلوں پر سستا اور غیر معیاری دودھ استعمال کیا جا رہا ہے جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چائے کا ذائقہ اور معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے، جبکہ بعض مقامات پر دودھ سے بدبو اور غیر فطری رنگت بھی محسوس کی گئی ہے، جس سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹلوں پر مضر صحت دودھ کی سپلائی کا فوری نوٹس لیا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button