اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن اور فرائض میں غفلت پر سخت محاسبہ کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت دفتر پولیس جہلم میں انچارج برانچز کے ساتھ میٹنگ کاانعقادکیا، میٹنگ میں ڈی پی او جہلم اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تمام افسران اپنی ماتحت پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں،پولیس افسران کا طرزعمل ماتحتان کے ساتھ فیملی ممبر کی طرح ہونا چاہیے۔ تمام افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں، پولیس افسران میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن اور فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر بازپرس ہو گی اور سخت محاسبہ کیا جائے گا۔ تھانہ جات/دفاتر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کے اعلی معیار سے ہی جہلم پولیس ایک بہترین پولیس کہلانے کے لائق ہو سکتی ہے۔



