جہلم میں 15 سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر دیا

جہلم کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے پتھر مار مار کر بے دردی سے قتل کر دیا، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے جہلم کے نواحی علاقہ رسول نگر خورد کے رہائشی 15 سالہ سیف اللہ کی تشدد زدہ لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی، مقتول سیف اللہ گزشتہ شام کے بعد سے گھر نہیں پہنچا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سیف اللہ کو پتھروں سے مار مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش دھان کی فصل سے ملی ہے، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے سول ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ موقع سے خون آلود پتھر تحویل میں لے لئے گئے ہیں، مقتول سے جنسی زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں، جلد کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button