جشن عید میلاد النبی ﷺ پر سکیورٹی انتظامات کے لیے احکامات جاری

جہلم: جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق جلوسوں کے دوران لنگر، نیاز اور شربت کی سبیلیں لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے خصوصی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

احکامات کے تحت نیاز تقسیم کرنے والے تمام رضاکاروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس جاری کی جائے گی جبکہ لنگر اور سبیلوں کی چیکنگ محکمہ خوراک اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے تقسیم سے قبل کی جائے گی۔ یہ ٹیمیں کھانے اور مشروبات کو محفوظ قرار دینے کے بعد سرٹیفیکیٹ جاری کریں گی۔

کسی بھی شخص کو ذاتی طور پر بغیر اجازت لنگر یا سبیل لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام شرکائے جلوس کی حفاظت یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button