سوہاوہ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے ملزمان بلال اور مظہر کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس نے ڈنگہ شہر سے راولپنڈی جانے کے لیے ایک گاڑی رینٹ پر بک کرائی، راستے میں ڈرائیور نے اپنے دوست کو بھی ساتھ بٹھا لیا۔ بعد ازاں دونوں نے مل کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور انہیں چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button