جہلم: فصل میں جانور جانے پر محنت کش کو ڈنڈے مار کر قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے فصل میں جانور داخل ہونے کے تنازع پر ایک محنت کش کو تشدد کر کے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے میں فصل میں جانور داخل ہونے کے تنازع پر ملزمان نے ایک محنت کش کو ڈنڈوں کے وار کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع، خفیہ اطلاعات اور مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور قتل کے مقدمے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور قانون کی عملداری جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button