رمضان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بہترین بنانے کی ضرورت ہے، سمیع اللہ فاروق

جہلم: ماہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بہترین بنانے کی ضرورت ہے، ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور بالکل کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پرائس کنٹرول کی کارکردگی اور مارکیٹ پر اس کے اثرات و جرمانوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور خاص طور پر ماہ رمضان میں مہنگائی کے خود ساختہ طوفان کو روکنے کے لیے ہر قسم کے ایکشن کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button