فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت، مسلم ممالک مشترکہ کردار ادا کریں، جمعیت علمائے اسلام (ف) جہلم

جہلم: جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع جہلم کے صدر قاری خالق داد اور تحصیل جہلم کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد شیر خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی شہادت امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ مسجدوں پر بمباری اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا ہے اور دنیا میں امن و انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے ادارے اور ممالک اب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ جہاد کے جذبے سے بیدار ہو اور مسلم حکمران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں پر حملے صرف ان پر نہیں بلکہ پوری امت پر حملہ ہیں، اور ان مظالم کو صرف امت کے اتحاد اور جدوجہد سے روکا جا سکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک مل کر فوری جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کریں، اور بیت المقدس و فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ دنیا میں اسلام کا پیغام امن و عدل کے ساتھ بلند ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button