یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے چیئرمین و بانی کا جہلم چیمبرآف کامرس کا دورہ

جہلم: یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین و بانی نے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

انہوں نے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی زاہد حسین بٹ، سینئر نائب صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سیف ریاض اور ایگزیکٹیو ممبران سے ملاقات کی اورکاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سابق صدور جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر کوثر ناہید انور، چوہدری شکیل احمد ایگزیکٹیو ممبران ایف پی سی سی آئی ممبران راجہ طلعت محمود اور اسحاق ڈار سابق ممبر ایف سی سی آئی راجہ سجاد اختر سابق ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس غفوربٹ اور کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔

صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button