خاتون سمیت شہریوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمات درج

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ قیادت جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، جہلم اور پنڈدادنخان میں خاتون سمیت شہریوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس جہلم نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر ہوائی فائرنگ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے خاتون کی درخواست پر پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button