جہلم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری؛ دوبارہ تجاوزات قائم نہیں ہونے دیں گے، میثم عباس

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی ہدایت پر جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔

اس آپریشن کے تحت نیا بازار، بازار تحصیل روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، ڈھوک جمعہ روڈ اور اندرون شہر کے اہم بازاروں، مارکیٹوں اور سڑکوں سے تجاوزات کو ختم کر کے ان بازاروں کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے کہا کہ جن مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، وہاں دوبارہ کسی صورت تجاوزات قائم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ آپریشن کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے تاکہ بازاروں میں کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی اور پختہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ دوران آپریشن تجاوزات کی صورت میں سامان کو قبضہ میں لے کر دوکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں تجاوزات کی روک تھام اور عوامی سہولت کے لیے کشادہ سڑکوں کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button