میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے ملازمین کے رویے کے خلاف تاجروں کا احتجاج، 13 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے ملازمین کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف انجمنِ تاجران پنڈدادنخان کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ منصوبے کی سست روی کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شرکاء نے متفقہ طور پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ تاجروں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کیا جائے اور بیوٹیفکیشن منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انجمنِ تاجران پنڈدادنخان کی قیادت نے اعلان کیا کہ تاجروں کے مسائل کے حل اور مطالبات کی منظوری کے لیے 13 اپریل بروز سوموار شہر بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جبکہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری مداخلت کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button