جہلم کے روحانی و مذہبی پیشوا پیر سید معروف حسین شاہؒ خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم کے روحانی و مذہبی پیشوا حضرت پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ لندن میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ کی وفات سے دنیا بھر میں ان کے مریدین میں غمِ کی فضاء پیدا ہوگئی۔ حضرت پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ کے جانشین ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کشمیر کالونی میں آن کے آستانہ عالیہ پر ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں لاکھوں فرزندان اسلام آور انکے مریدین نے شرکت فرمائی۔ مرحوم کی وفات پر دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں نے شرکت فرمائی اور مرحوم کے بلند مرتبات کے لیے دعائیں مغفرت کیں۔
جہلم کے صحافیوں مذہبی رہنما وں دیگر سیاسی تاجروں کے علاوہ عوامی حلقوں نے انکی بخشش کی دعا کیں۔
روحانی پیشوا حضرت پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ کا رسم قل جمعرات کو کشمیر کالونی میں آن کے آستانہ عالیہ پر منعقد ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



