ڈپٹی کمشنر جہلم کا امتحانی مرکز کا دورہ، سہولیات اور شفافیت کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں قائم دسویں جماعت کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی عمل اور طالبات کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے سے امتحانات کے انتظامات اور شفافیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، جبکہ امتحان دینے والی طالبات سے بھی امتحانی مرکز میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانات کو مکمل طور پر صاف و شفاف انداز میں منعقد کیا جائے اور کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا شکایت کی گنجائش نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو امتحانات کے دوران بہترین ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے امتحانات دے سکیں۔



