جہلم شہر کے حسن کو تجاوزات مافیا کی نظر کھا گئی

جہلم: میونسپل کمیٹی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کے عملے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے با اثر مافیا نے شہر بھر کی اہم سڑکوں، چوک چوراہوں، گرین بیلٹس سمیت پبلک مقامات پر پھل فروٹ ، سبزیوں کی ریڑھیاں لوڈر رکشے کھڑے کرلئے ۔

تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ تجاوزات کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حادثات روزانہ کا معمول بن گئے جبکہ مونسپل کمیٹی کے حکام ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے سڑکیں تجاوزات مافیا نے اپنے نرغے میں لے لیں۔

وزیر اعلی پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کی سرپرستی کی وجہ سے اندرون شہر کی سڑکوں پر تجاوزات قائم کی جارہی ہے۔ ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی مشترکہ آپریشن کرے اگر سبزی منڈی کے داخلہ راستوں سے تجاوزات ختم ہوسکتی ہے تواندرون شہر سے کیوں نہیں۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button