جہلم میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے مابین چھریاں چل گئیں، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

جہلم میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے مابین چھریاں چل گئیں، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے بیلی باہروال میں زمین کے تنازع پر دو مخالف گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا، جس کے دوران چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں شاہدہ پروین، محمد زین، شہزاد ایوب، محمد اجمل اور قیصر محمود شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے بہتر طبی سہولیات کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔
@jhelumupdates جہلم میں دو گروپوں کے درمیان زمین کا تنازعہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #viralvideos #foryoupagе ♬ original sound – Jhelum Updates
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین زمین کے تنازع پر مقدمہ بازی جاری تھی اور گزشتہ روز بھی دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد فریقین کے دس افراد کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔



