نعت خوانی کا بچپن سے شوق ہے، یہ شوق میرا فخر ہے، مصطفی فخر عباس

جہلم: معروف ثنا خوان مصطفی فخر عباس جہلم نے کہا کہ میں جہلم کے علاقے کولپور کا رہا ئشی ہوں،بچپن سے ہی مجھے نعتیں سننے اور پڑھنے کا شوق تھا ۔ سکول ،کالج میں نعتیہ مقا بلوں میں حصہ لیتا رہا ہوں اور پو زیشن حا صل کرتا رہا ۔ میری کا میا بی میں والدین کی دعاؤں اور میرے استاد محمد نعمان چشتی کا بہت اہم کر دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ،جہلم،آزاد کشمیر ،ڈھڈیا ل اور راولپنڈی میں بھی نعت خوانی کی سعادت حا صل ہوئی اور سننے والوں سے خوب داد وصول کی۔رمضان المبارک میں منعقد ہو نے والی محفلوں میں مجھے بلا یا جا تا ہے مجھے خوشی ہوتی ہے کہ رمضان المبارک کے با بر کت مہینے میں اللہ کے نبی ﷺکا ذکر کر تا ہوں۔

فخر عباس نے کہا کہ 10سال سے نعت خوانی کر رہا ہوں ۔جب لو گ میری نعتیں سن کر میری تعریف کر تے ہیں یا عشق رسول ﷺ میں محو ہو جاتے ہیں تو میں اللہ رب العزت کا شکر اداکر تا ہوں کہ مجھے یہ سعادت نصیب ہو ئی کہ میں اس کے محبوبﷺ کا ذکر کر نے والوں میں سے ہوںبلاشہ یہ اتنا بڑا اعزاز ہے جسے لفظوں میں بیان کر نا بیحد مشکل ہے ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ نعت خوان کا اد ا کیا جا نے والاہر لفظ اور اس کا انداز اس کی سوچ ،شخصیت اور احسا سات کا عکاس ہو تاہے اس لئے نعت خوان صرف لفظ ادا نہیں کرتا ہے بلکہ اپنے احساسات بیان کر تا ہے یعنی کو ئی بھی نعت خوان تب تک لفظوں کی ادا ئیگی خو بصورت انداز میں نہیں کر سکتا جب تک ان لفظوں میں احساس اور محبت شامل نہ ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button