پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈی پی او طارق عزیز سندھو

جہلم: حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق عزیز سندھو نے عوامی مسائل سنے اور درخواستوں کو متعلقہ افسران کو مارک کر کے ان کے حل کے لیے مختص کردہ وقت میں دادرسی کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹس پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ عوامی مسائل کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button