ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت سٹی، صدر سرکلز اور سوہاوہ سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی، صدر سرکلز اور سوہاوہ سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور انچارج برانچز، ایس ڈی پی او صدر سرکل ، ایس ایچ اوز تھانہ صدر،کالا گوجراں ،دینہ ، چوٹالہ اور منگلا کینٹ و انچارج برانچز، ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ،ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔
سوہاوہ سرکل کی میٹنگ میں گزشتہ میٹنگ کے دوران تفویض کردہ ٹارگٹس پر اب تک کی پراگریس کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ 10 دن کے لئے نئے احداف مقرر کئے گئے جبکہ تینوں میٹنگز میں جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں ہونے والے کیسز کی سراغ رسانی اور گرفتاری ملزمان کے حوالے سے کاوشیں زیر بحث لائی گئیں۔
دوران میٹنگ ڈی پی او جہلم نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مال مسروقہ کو یقینی بنانے اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے شکایات سیل 1787 پر موصول ہونے والی شکایات پر بر وقت دریافت ، انکوائری و کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے دی گئی معیاد کے اندر یکسو کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے شکایات سیل 1787 پر موصول ہونے والی شکایات پر ایس ڈی پی او سوہاوہ کو بر وقت دریافت ، انکوائری و کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے دی گئی معیاد کے اندر یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تفتیش ہائے کی خود مانیٹرنگ کریں،پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تفتیش میں پائے جانے والے سقم دور کریں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، حکومت پنجاب کے ویژن NEVER AGAIN کے سلوگن کے تحت کمزور طبقات کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل درآمد ممکن بنائیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے، اختیارات سے تجاوز پر سخت باز پرس ہوگی۔ تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکل وائز میٹنگز کےانعقاد کا مقصد سپروائزری افسران اور تھانہ جات کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی ہدایات اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفاتر سے وقتافوقتا موصول ہونے والے احکامات کی ترسیل اور عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔



