جہلم میں بجلی کی بوسیدہ تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں، حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

جہلم شہر اور گردونواح کے گلی محلوں میں بجلی کی بوسیدہ اور بے ہنگم تاریں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی ہیں، جہاں جگہ جگہ ننگے جوڑ موت بانٹتے دکھائی دیتے ہیں۔

کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں گھروں کی چھتوں کے ساتھ لٹک رہی ہیں، جو مکینوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکی ہیں۔ برسات کے موسم میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے جب گھروں میں ارتھ آنے کے واقعات معمول بن جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث نہ صرف بجلی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود ایسکو سرکل جہلم کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر بوسیدہ تاروں کی مرمت اور خطرناک مقامات کی درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button