نہتے فلسطینیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق

دینہ کی معروف سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ لیاقت علی اور میاں عتیق نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے مسلمانوں کا قتل عام، معصوم بچوں کو خون میں نہلانا اور بے گناہوں کو شہید کرنا اسرائیلی دہشت گردی کی کھلی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے اور امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ اب بھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ خواب غفلت سے جاگے، متحد ہو اور ایک واضح اور مؤثر لائحہ عمل ترتیب دے تاکہ مظلوم مسلمانوں کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو زندہ جلایا جانا اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی طاقتیں اگر اس ظلم پر خاموش رہیں تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔
دونوں نے اپنے بیان کے آخر میں اسرائیلی بمباری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فوری طور پر اس بربریت کا نوٹس لے اور فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔



