جمہوریت کی بحالی کیلئے عمران خان کی رہائی ضروری ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہو گیا ہے، آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی رہائی سے صحیح جمہوریت بحال ہو گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حامد خان ٹائپ لوگ چوہے ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھوڑائی جاتی، اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا، چوہے چاہتے ہیں ان کی قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے اور عمر کا قانون حکومت لانا چاہ رہی ہے،اس قانون سے عدلیہ تباہ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button