دریائے جہلم میں باپ بیٹا اور بھتیجا ڈوب گئے، چچا بھتیجے کی لاشیں نکال لی گئیں

جہلم میں باپ بیٹا اور بھتیجا دریائے جہلم میں ڈوب گئے، چچا بھتیجے کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں، 12 سالہ ہاشم کی تلاش جاری ہے۔

بی بی سی جہلم کے مطابق جہلم میں نیا پل جی ٹی روڈ کے مقام پر آئمہ جٹاں کے رہائشی 45 سالہ تعظیم ولد محمد خان کا 12 سالہ بیٹا ہاشم حیدر اور 14 سالہ بھتیجا عبداللہ ولد شفیق دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کو بچانے کیلئے 45 سالہ تعظیم بھی دریا میں کود گیا لیکن تینوں افراد دریا میں ڈوب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے چچا بھتیجے کی لاشوں کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 12 سالہ ہاشم کی تلاش کے لئے دریا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد چچا بھتیجے کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button