جہلم میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا گیا

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا گیا۔

اس موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کی۔ ریلی میں ریسکیو، ہیلتھ، ایجوکیشن، اور دیگر تمام سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین اور سکولوں کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر وائے کراس پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے کشمیری پرچم تھامے بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ”ہم لے کے رہیں گے آزادی، کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اس موقع پر کہا کہ یہ ریلی اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے اور کشمیری عوام کو بھارتی بربریت سے نجات کا وقت قریب آ چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم کے آگے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی سفارتی و اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھی جائے گی، جنت نظیر کشمیر پر آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button