ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی ڈلیوری، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے ریسکیواہلکاروں کو انعامات سے نوازا

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ریسکیو ایمبولینس میں بچے کی ڈلیوری کرنے والے ریسکیورز محمد ارسلان اور محمد فرحان کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹس اور کیش ایورڈ دیا گیا۔
اس موقع پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ نے کہا کہ معاشرے میں ہمیشہ مثبت کام کی حوصلہ افزائی اور منفی کام کی حوصلہ شکنی بہترین معاشرے کے قیام کی ضامن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے نہ صرف دو قیمتی جانوں کو بچایا بلکہ اپنے فرض کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کی بہترین مثال بھی قائم کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد نے صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی طرف سے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی سے ریسکیورز کا مورال بلند ہوتا ہے۔ ریسکیو 1122 جہلم آئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔



