جہلم پریس کلب کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی

جہلم پریس کلب کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں صحافیوں اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے، جبکہ فضا “صحافی، افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی میں جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، چیئرمین چوہدری عابد محمود، سینئر نائب صدر ڈاکٹر اعجاز اعوان، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، چوہدری ظفر نور، چوہدری تصور حسین، جہلم پریس کلب کی واحد خاتون صحافی صائمہ سحر، چوہدری محمد اقبال، سید ناصر محمود، سید مستفیض اقبال بخاری، مقصود احمد نقیبی، چوہدری دانیال عابد، مہر حیدر علی، عبدالرحمٰن قادری، غلام قادر مخلص اور مرزا فاران بیگ نے شرکت کی۔

ریلی میں سید قلبِ حسنین، محمد ادریس، ملک فدا حسین، اومان بٹ، نعمان انصاری، منور حسین، کرنل (ر) انور خان آفریدی، عامر شاہین ڈار، تبسم شاہین ڈار، ڈاکٹر بشیر احمد، راجہ عابد حسین ملنگی، شیخ زوالفقار علی، ابرار سندھو، راجہ تنویر کیانی، انیس الرحمن بٹ، عبدالغفار آزاد، زیشان لون، عاطف بٹ، سید مظہر عباس نقوی، اشرف جنجوعہ، حمزہ بیگ سمیت دیگر صحافیوں اور معززین نے شرکت کی۔

شرکاء اور مقررین نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پوری قوم اپنی افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

صحافی برادری نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں ذمہ دارانہ صحافت کی جائے گی۔ افواہوں اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء نے افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور ملک و قوم کے لیے امن، استحکام اور سلامتی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button