اوورسیز پاکستانیوں کے دل آج بھی اپنے وطن اور اہلِ جہلم کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اشرف چغتائی

جہلم: برطانیہ کے معروف سیاسی رہنما اور سینئر تجزیہ کار اشرف چغتائی کی جانب سے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں پُروقار عشائیے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر میزبان اشرف چغتائی نے خود تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور پرتپاک انداز میں مہمان نوازی کی۔
تقریب میں خوشگوار ماحول، باہمی محبت اور احترامِ صحافت کی خوبصورت فضا نمایاں رہی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اشرف چغتائی نے کہا کہ جہلم کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کے ذریعے سچائی اور عوامی خدمت کا علم بلند رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل آج بھی اپنے وطن اور اہلِ جہلم کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تقریب میں چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس چوہدری مہربان حسین، سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، اور پی ٹی وی نیوز کے رپورٹر چوہدری دانیال عابد شریک ہوئے۔
اختتام پر شرکاء نے اشرف چغتائی کی محبت، خلوص، اور مہمان نوازی کو زبردست الفاظ میں سراہا اور یادگاری تصاویر بنوائیں۔



