جہلم میں بجلی کے زائد بلوں سے تنگ شہری نے بجلی کے میٹر توڑ دیے، مقدمہ درج

جہلم میں بجلی کے زائد بلوں سے تنگ شہری نے ذاتی میٹر توڑ دیے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈاؤن سنڈروم بچوں کا ادارہ چلانے والے الجلا ل ویلفیئر ٹرسٹ جہلم کے چیئرمین جلال اکبر ڈار نے بجلی کے زائد بلوں سے تنگ آکر اپنے ذاتی بجلی کے میٹر توڑ دیے۔

جلال اکبر ڈار کی جانب سے میٹر توڑنے اور واپڈا حکام کو بھلا کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تھانہ سول لائن جہلم نے ایس ڈی او آئیسکو اربن کی مدعیت میں 464M ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق جلال اکبر ڈار نے ڈنڈوں کی مدد سے تین بجلی کے میٹروں کو نقصان پہنچایا، میٹر کو توڑ کر آئیسکو کی املاک کو نقصان پہنچانا اور شہریوں کو بل جمع نہ کروانے پر اکسایا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button