جہلم میں خاتون کو ہراساں کرنے اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو اہم مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں تھانہ سول لائنز اور تھانہ چوٹالہ پولیس نے علیحدہ علیحدہ کیں، جن میں ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب تھانہ چوٹالہ پولیس نے لڑائی جھگڑے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم عمران خان کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button