محتسب پنجاب کے حکم پر 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کا 43 کنال سرکاری رقبہ واگزار

جہلم: محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر 4کروڑ 30لاکھ سے زائد مالیت کا کل43کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کا کل 43 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔ صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میں سرکاری زمین پرنا جائز کاشتکاری، سرکاری چرا گاہ پر قبضہ اور سرکاری رقبہ پر قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔

اس تناظر میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)نے صوبے کے مختلف اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ بمقام ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں۔

اس ضمن میں حسب الحکم کارروائی کرتے ہوئے کل43کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائدہے۔درخواست دہندگان نے اس بروقت مدد پرمحتسب پنجاب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button