جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی۔ کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عظمت کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک رائفل 12 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔



