میونسپل کمیٹی کے حکام کی مبینہ ملی بھگت، جہلم میں لوڈر رکشوں و ٹھیہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضے جما لیے

جہلم شہر اور گردو نواح میں میونسپل کمیٹی کے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے لوڈر رکشوں و ٹھیہ فروشوں نے سڑکوں پر قبضے جما لیے۔ شہر کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار ہے، ٹریفک کی روانگی میں خلل پڑنے سے شہر یوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شاندار چوک، اولڈ جی ٹی روڈ، سول لائن روڈ، تحصیل روڈ، ریلوے روڈ سمیت دیگر ملحقہ سڑکوں پر آمد ورفت معطل ہو کر رہ گئی۔

جہلم شہر کے اہم بازاروں میں دکانداروں نے دکانوں کے باہر پھٹے لگوا رکھے ہیں پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے خواتین کا مین بازار سے گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے اور لوگوں کو خریداری کرتے وقت بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بازار میں تجاوزات کی وجہ سے شہری تنظیموں کے عمائدیں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button