کھیوڑہ: صوفی محمد حسین چشتی ولی قلندرؒ کا 18 واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا

کھیوڑہ: پیرومرشد صوفی محمد حسین چشتی ولی قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 18 واں سالانہ عرس مبارک سجادہ نشین صوفی غلام حسین چشتی ولی قلندر کی زیر نگرانی اور صاحبزادگان جناب ملک نور حسین اور ملک لیاقت حسین کی زیر سرپرستی میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات میں علاقے بھر سے کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ واڑہ بلند خان میں پیرومرشد صوفی محمد حسین چشتی ولی قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 18 واں سالانہ عرس مبارک سجادہ نشین صوفی غلام حسین چشتی ولی قلندر کی زیر نگرانی اور صاحبزادگان ملک نور حسین اور ملک لیاقت حسین کی زیر سرپرستی میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
نماز فجر کے بعد دربار عالیہ پر قرآن خوانی کی گئی اور سجادہ نشین صوفی غلام حسین چشتی صاحبزادگان ملک نور حسین اور ملک لیاقت حسین نے احسان الحق غسل دیا اور دربار پر چادر پوشی کی گئی۔
ثناخوان مصطفی سید حسن امیر شاہ ودیگر نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے جس میں پہلے سماع کی محفل ہوئی اس کے بعد مفتی تصدق حسین اعوان مولانا اکبر حمیدی اشتیاق احمد گولڑوی نے خطاب کیا۔ علاقے بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور آنے والے مہمانوں میں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔



