پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال سے لاپتہ ہونے والا 40 سالہ شخص قتل، لاش برآمد

پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال سے لاپتہ ہونے والے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال سے تین ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے 40 سالہ غلام مصطفیٰ کی لاش بھیلووال کے ویرانے سے برآمد کر لی گئی ہے۔ مقتول کو اغواء کرنے کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے اغواء کا مقدمہ 21 دسمبر 2024ء کو تھانہ للِہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ مقتول کے گلے میں نشان موجود ہیں جو بظاہر سانس بند ہونے کی وجہ سے موت کا سبب بنے۔

مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ غلام مصطفیٰ کو ایک شخص نے لڑکی کی آواز میں فون کر کے دس لاکھ روپے ہتھیائے تھے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا تھا۔

غلام مصطفیٰ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی موت کی تفصیلات پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button