جہلم میں روہتاس روڈ پر چینی سے بھرا ٹرک الٹ گیا، چار افراد زخمی

جہلم میں روہتاس روڈ لاہور موڑ پر چینی سے بھرا ٹرک الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں لاہور موڑ روہتاس روڈ پر چینی سے بھرا ایک ٹرک الٹ جانے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ٹرک ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک سڑک کنارے الٹ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ٹرک کے الٹنے کے بعد متعدد افراد گاڑی کے اندر پھنس گئے تھے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ٹرک کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 41 سالہ صفدر ولد نصراللہ، 20 سالہ محسن ولد عابد حسین، 21 سالہ محمد تقی ولد احمد دین اور 43 سالہ عقیل ولد محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button