محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی پی او آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ دفتر پولیس جہلم کی برانچوں کے انچارج افسران نے ذاتی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔

انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے اور جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے۔

ڈی پی او نے کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس میں شریک افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جائے، جلوسوں کے آغاز سے قبل راستوں کی مکمل سویپنگ اور سرچنگ کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ محرم کے دوران اپنی ڈیوٹی کو انتہائی مستعدی، سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز سے انجام دیں۔ امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت متحرک و مستعد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مربوط اور مؤثر سیکیورٹی کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں گے تاکہ ان مقدس ایام کو پرامن اور محفوظ ماحول میں گزارا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button