دینہ پولیس نے 16 سالہ گمشدہ لڑکے کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا

دینہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ 16 سالہ لڑکے کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ پولیس کو 16 سالہ لڑکے کے گم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر سرچنگ کی جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

مسلسل کوششوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لڑکے کو تلاش کر لیا گیا جس کے بعد اسے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ 16 سالہ لڑکے کے ملنے پر اہل خانہ نے سکھ کا سانس لیا اور بروقت مدد پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور عوام کی خدمت جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button