للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر حلقہ میں مسلم لیگ ن کی بقا کا مسئلہ ہے، سید زاہد حسین شیرازی

پنڈدادنخان: سید زاہد حسین شیرازی نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر حلقہ میں مسلم لیگ ن کی بقا کا مسئلہ ہے، اگر سڑک کی تعمیر نہ ہوئی تو مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ للِہ تا جہلم روڈ کی تعمیر مسلم لیگ ن کی حلقہ این اے 61 میں سیاسی بقا کیلئے ضروری ہے۔ موجودہ دور حکومت میں اگر سڑک کی تعمیر نہ ہوسکی تو ہماری بدقسمتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یقیناً آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ سڑک کی تعمیر فنڈز کے اجراء کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button