سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی کارروائی، ایک ملزم شراب سمیت گرفتار

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی کامیاب کارروائی، ایک ملزم کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے دوران ناکہ بندی مشکوک کار کو روکااور دوران تلاشی گاڑی سے 160 لیٹر شرآب برآمد ہوئی جوکہ پانی کی بڑی بوتلوں میں تھی۔
پٹرولنگ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ سوہاوہ پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تھانہ سوہاوہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش آغاز کردیا۔



