10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ

مریم کو بتائیں! ایپ سے 10 ہزار روپے مالی معاونت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

ایکس پر ’مریم کو بتائیں‘ کے آفیشل پیج پر بتایا گیا ہے کہ درخواست منظور ہونے پر آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر جاز کیش کی جانب سے تصدیقی پیغام اور پن کوڈ موصول ہوگا۔

اس کے بعد قریبی جاز کیش سینٹر پر تصدیق مکمل کروا کر 15 دن کے اندر 10000 روپے وصول کریں۔

مالی معاونت کے لیے ہیلپ لائن 1000، مریم کو بتائیں موبائل ایپ یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروائیں،

اس پر رجسٹرڈ ہوکر شہری 10 ہزار روپے باآسانی وصول کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button